سیف علی خان کا چھوٹی بہن سوہا کو 40 سال کی عمر میں شادی کرنے کا مشورہ

والدہ کے پہلی بار کہنے پر شادی کرلیتی تو اب تک میرے 20 بچے بھی ہوجاتے، سوہا علی خان


ویب ڈیسک October 25, 2013
والدہ روز کہتیں ہیں انہیں اب شادی کرلینی چاہئے، لیکن اب وہ شادی کا بول بول کر تھک چکی ہیں، سوہا علی خان فوٹو؛فائل

42 سال کی عمر میں بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کرنے والے سپر اسٹار سیف علی خان نے چھوٹی بہن سوہا علی خان کو 40 سال کی عمر میں شادی کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی سیف علی خان نے مشورہ دیا ہے کہ میں 40 سال کی عمر میں شادی کروں۔ انہوں نے کہاکہ سیف علی خان کہتے ہیں شادی ایک اہم اور سنجیدہ ذمہ داری ہے اور جب تک انسان 40 برس کا نہ ہوجائے اس ذمہ داری کو حقیقی طور پر نہیں سمجھ سکتا، اس لئے مجھے 40 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہئے۔

سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو بھائی 40 سال کی عمر میں شادی کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ دوسری جانب والدہ روز کہتی ہیں کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی والدہ روز روز شادی کا بول کر اب تھک چکی ہیں اور اب انہوں نے مجھے میرے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے، سوہا نے کہاکہ اگر میں اپنی والدہ کے پہلی بار کہنے پر شادی کرلیتی تو اب تک میرے 20 بچے بھی ہوجاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں