سپریم کورٹ کا مارگلہ ہل پارک کی حیثیت برقرار رکھنے کا حکم

ہل پارک میں کسی قسم کی ٹنل یاکرشنگ سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں، عدالتی حکم


ویب ڈیسک October 25, 2013
معاشی ترقیاتی منصوبے ضرور بنائیں مگر قومی ورثے کو تحفظ بھی دیا جائے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے مارگلہ ٹنل کیس نمٹاتے ہوئے مارگلہ ہل پارک کی حیثیت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مارگلہ ٹنل کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے کی، سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ہل پارک میں کسی قسم کی ٹنل یاکرشنگ سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں میں ٹنل بن گئی تو بڑے بڑے ٹرالر گزریں گے، معاشی ترقیاتی منصوبے ضرور بنائیں مگر قومی ورثے کو تحفظ بھی دیا جائے۔

عدالت نے سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کوایک کمیٹی تشکیل دے کر مارگلہ ہل پارک کی سروے رپورٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں