مرکز میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لئے کوششیں کررہے ہیں عمران خان

مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں غریب اور مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے اور صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے،عمران خان

آصف زرداری کی بیرون ملک 6 ارب ڈالرز واپس لانے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا جب کہ ان کا استشنیٰ بھی ختم ہوگیا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر صحیح کام نہیں کر رہے ہیں جن کی تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں غریب اور مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے اور صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی چوری میں اضافہ ہوگا، ایف بی آر نے 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا جمع کیا ہے اگر ان پر ایک لاکھ روپے کا سالانہ ٹیکس لگا دیا جائے تو 300 ارب روپے حاصل ہوں گے۔


تحریک انصاف کے چیرمین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر صحیح کام نہیں کر رہے ہیں جس کی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بلیک منی کو واپس لانے کے لئے قوانین موجود ہیں لیکن اس پر بھی حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بیرون ملک 6 ارب ڈالرز واپس لانے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا جب کہ ان کا استشنیٰ بھی ختم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتحابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائےجائیں گے جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک مثال ثابت ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story