تینوں صوبائی حکومتیں جنرل ضیا الحق کا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہیں پرویزخٹک

طالبان سے مذاکرات میں وفاقی حکومت تاخیر کررہی ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک


ویب ڈیسک October 25, 2013
خیبر پختونخوا حکومت نچلے درجے پر اقتدار کی منتقلی کو اصل جمہوریت سمجھتی ہے، پرویز خٹک فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تینوں صوبائی حکومتیں سابق صدر جنرل ضیا الحق کا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہیں جس میں اداروں کو اختیارات ہی حاصل نہیں ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تینوں صوبائی حکومتوں کو خیبرپختونخوا جیسا بلدیاتی نظام لانے کا چیلنج کیا اور کہا کہ سب تاریخیں دے کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نچلے درجے پر اقتدار کی منتقلی کو اصل جمہوریت سمجھتی ہے، چیف جسٹس بلدیاتی انتخابات کرانے میں جلدی کررہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ پہلے اس نظام کا جائزہ لے لیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں وفاقی حکومت تاخیر کررہی ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ڈرون حملے ہیں اور وفاقی حکومت پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھنےکے لئے ڈرون حملے فوری بند کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں