عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 12 افراد ہلاک متعدد زخمی
عراق کے شہر بعقوبہ میں 9 بم دھماکوں میں7 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے، غیرملکی خبرایجنسی
عراق کے مختلف شہروں میں 10بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کہ عراق کے شہر بعقوبہ میں 9 بم دھماکوں میں7 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے جبکہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے یوسفیا میں ایک مارکیٹ کے قریب روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے، بغداد ہی کے علاقے امریہ میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں اس سال اب تک 5 ہزار 250سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ صرف اکتوبر میں اب تک 520 افراد مارے جا چکے ہیں۔