حمزہ علی عباسی کا ناروے کے مسلم ہیرو الیاس کو خراج تحسین

لوگ ہم پر تنقید کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن جان بوجھ کر ہمارے جذبات کو مجروح نہیں کرسکتے، حمزہ علی عباسی


ویب ڈیسک November 23, 2019
5 بلین سے زیادہ لوگ سمجھتے ہیں اسلام الہامی پیغام نہیں ہے تو کیا ہم مسلمان ان تمام لوگوں کو تکلیف دیتے ہیں، حمزہ علی عباسی فوٹوفائل

ISLAMABAD: سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کرنے والے نوجوان الیاس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دو روز قبل ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں توہین قرآن کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجب اسلام مخالف مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی تاہم وہاں موجود مسلمان اس توہین کو برداشت نہ کرسکے اور الیاس نامی بہادر نوجوان نے قرآن پاک کو جلانے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کردیا۔

دنیا بھر کے مسلمان نوجوان الیاس کی اس بہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر بھی ''الیاس امت مسلمہ کا ہیرو ہے'' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے بھی بہادر نوجوان الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''تقریباً 5 ارب سے زیادہ لوگ سمجھتے ہیں اسلام الہامی مذہب نہیں ہے تو کیا ہم مسلمان ان تمام لوگوں کو تکلیف دینا یا ان لوگوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں؟ نہیں، لوگ ہم پر تنقید کرنے اور ہماری بات سے اختلاف کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ لیکن آپ جان بوجھ کر ہمیں ستانے کے لیے بے حرمتی کرتے ہیں، توہین اور تذلیل کرتے ہیں جو صحیح نہیں ہے۔ بعد ازاں حمزہ علی عباسی نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا مسٹرالیاس میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں۔

https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1197912648207220736

واضح رہے کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اس کے باوجود ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اشتعال انگیز ریلی کی اجازت دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔ واقعے کے بعد ناروے سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے معلون لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں