شام کے دارالحکومت دمشق میں مسجد کے قریب کار بم دھماکا 20 افراد ہلاک درجنوں زخمی

ایک باغی حملہ آور کار میں بارودی مواد بھر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا، شامی حکومت کا دعویٰ


AFP October 25, 2013
شام میں جاری کشیدگی میں اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شام کے دارالحکومت دمشق میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے سق وادی میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے حکومت کے خلاف برسرپیکار ایک باغی کار میں بارودی مواد بھر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا جبکہ باغیوں نے حملے کا ذمہ دار بشار الاسد کی حامی افواج کو ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اندرون اور بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |