اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کا ناروے میں توہین قرآن کو روکنے والے نوجوان کو سلام


ویب ڈیسک November 23, 2019
نوجوان کی جرات کو سلام جس نے ایک افسوسناک کارروائی کو روکنے کیلیے ہمت کا مظاہرہ کیا، ترجمان پاک فوج فوٹوفائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو بہادری اور جرات دکھانے پر سلام پیش کیا ہے۔

ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا ناروے کے مسلم ہیرو الیاس کو خراج تحسین

دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے بھی نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی عمر الیاس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان الیاس کی جرات کو سلام جس نے ایک افسوسناک اور قابل مذمت کارروائی کو روکنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی اسلامیوفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1197922904094248960

واضح رہے کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اس کے باوجود ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اشتعال انگیز ریلی کی اجازت دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔ واقعے کے بعد ناروے سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے معلون لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں