کراچی میں بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد والد کی خودکشی

کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹے آیان کی حالت تشویشناک


ویب ڈیسک November 23, 2019
کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹے آیان کی حالت تشویشناک فوٹو:فائل

SEOUL: کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس سے دو افراد کی لاشیں اور 2 افراد زخمی حالت میں ملے۔

ہلاک افراد میں 8 سالہ زینب اور اس کا 40 سالہ والد کاشف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹا آیان شامل ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کاشف نے کسی بھاری چیز سے بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی کیا اور پھر عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی، چاروں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کاشف اور اس کی بیٹی زینب جاں بحق ہوگئی جبکہ بیوی اور بیٹے کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل اور خود کشی کا لگتاہے، وجوہات جاننے کےلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں