بھارتی وزیراعظم کے پاس نہ تو موبائل فون ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ای میل ایڈریس

وزیراعظم منموہن سنگھ نہ تو موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ای میل کہ امریکا انہیں ہیک کرے،ترجمان بھارتی وزیراعظم

امریکانے دنیا بھر کے 35 رہنماؤں کے ذاتی فون اور ای میلز کی جاسوسی کی. فوٹو:فائل

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے وزیراعظم نہ تو ای میل استعمال کرتے ہیں نہ ہی ان کے پاس اپنا ذاتی موبائل فون ہے۔

یہ انکشاف بھارتی وزیراعظم ہاؤس نے امریکا کی جانب سے 35 عالمی رہنماؤں کے ذاتی موبائل فونز کی جاسوسی کی رپورٹ پر کیا اور کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نہ تو موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ای میل کہ جنہیں ہیک کیا جائے۔


امریکا کی جانب سے 35 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کے حوالے سے برطانوی اخبار گارڈین کی میں چھپنے والی رپورٹ کے بعد جب بھارتی وزیر اعظم کے ترجمان سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ نہ تو موبائل فون استعامل کرتے ہیں نہ ان کے پاس کوئی ای میل ایڈریس ہے، وزیراعظم ہاؤس ای میل استعمال کرتا ہے تاہم وزیراعظم کا ذاتی کوئی ای میل اکاؤنٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکانے دنیا بھر کے 35 عالمی رہنماؤں کے ذاتی فون اور ای میلز کی جاسوسی کی، جاسوسی کیے جانےوالے افراد میں جرمنی کی چانسلر اینجیلامارکر بھی شامل ہیں۔
Load Next Story