بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفانی بارشوں سے 17 افراد ہلاک

طوفانی بارشوں سے کئی علاقوں میں 3 ہزار سے زائد مکانات اور لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔


ویب ڈیسک October 25, 2013
بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آ گئی اور کئی سڑکیں اور ریلوے ٹریکس پرکئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 17 افراد ہلاک جب کہ کئی دیہات اور مکانات تباہ ہو گئے۔

آندھرا پردیش میں 4 دن سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ریاست کے کئی علاقوں میں 3 ہزار سے زائد مکانات اور لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آ گئی اور سڑکوں اور ریلوے ٹریکس پرکئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

آندھرا پردیش کے حکام کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاپتا ہیں۔ ریسکیو حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک نشیبی علاقوں میں پھنسے 67 ہزار افراد کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں