ریسٹورنٹ ملازم سے بدتمیزی علی رحمان نے ویڈیو عوامی آگہی مہم قرار دے دی

وڈیو ’’تو جانتا نہیں میں کون ہوں‘‘ جیسے رویے کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم کا حصہ ہے، علی رحمان


ویب ڈیسک November 23, 2019
ریسٹورنٹ کا ملازم علی رحمان کی بدتمیزیوں کو برداشت کرتے ہوئے نہایت تحمل سے ان سے بات کررہا ہے فوٹوفائل

''پرچی''اور''جاناں''جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکارعلی رحمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازم پر چلاتے ہوئے اس کی بے عزتی کررہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکار علی رحمان کا نام نیا نہیں وہ کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجاتا ہے تاہم حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم(کیشئر) پر نہ صرف چلارہے ہیں بلکہ رعب جھاڑتے ہوئے اس کی بے عزتی بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی رحمان ملازم پر چلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر دیکھا ہے؟ آپ یہاں ملازم ہیں اورآپ کا کام ہے میری بات ماننا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور پاکستانی ماڈل کی ویڈیوز لیک

دوسری طرف ریسٹورنٹ کا ملازم علی رحمان کی بدتمیزیوں کو برداشت کرتے ہوئے نہایت تحمل سے ان سے بات کررہا ہے اور کہہ رہاہے کہ سر آپ ناراض نہ ہوں۔ لیکن علی رحمان پھر بھی مسلسل اس شخص پر چلارہے ہیں۔ تاہم جیسے ہی اداکار علی رحمان کو اس بات کا احساس ہوا کہ کوئی ان کی ویڈیو بنارہاہے ویسے ہی وہ خاموش ہوگئے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/484007138901422/"]

علی رحمان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں ہیں ایک صارف نے لکھا انہیں ٹیلنٹ سے عاری علی رحمان کبھی پسند نہیں تھے لیکن اس ویڈیو میں ان کا ملازم کے ساتھ رویہ بہت خراب ہے۔ گھر میں تو کوئی آپ کو دوسری روٹی بھی نہیں پوچھتا ہوگا یہاں بول رہے ہو مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے۔



ایک صارف نے لکھا '' آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں'' اس کا مطلب کیا ہے؟ علی رحمان کو ایک برگر یا پزا خریدنے کے لیے اتنا شو آف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوں ہم پاکستانی عاجزی نہیں دکھاسکتے۔



تاہم کچھ لوگ اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے کے بجائے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تصویر کا دوسرا رخ نہیں معلوم۔



بعد ازاں علی رحمان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ہمارے معاشرے میں رائج ''تو جانتا نہیں میں کون ہوں'' جیسے رویے کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے چلائی گئی مہم کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے میرے رویے کو سراہا جانا انتہائی مثبت عمل ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/1430450183804129/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں