لاہورمیں بے روزگار شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
اصغرکافی عرصے سے بے روزگار اور بیمارتھا جس کے باعث میاں بیوی میں اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی
غربت کے ہاتھوں تنگ بے روزگار شخص نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی عوامی کالونی میں غربت کے مارے اصغر نامی شخص نے پہلے اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور پھر خود بھی گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اصغر کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری کرکے اپنے 3 بچوں اور بیوی کا پیٹ پالتا تھا تاہم کافی عرصے سے وہ بے روزگار اور بیماری کے باعث میاں بیوی میں اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوادی ہیں۔