نیب کی اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں خدشہ ہے کہ وہ ملک چھوڑ جائیں گے، نیب کا موقف


ویب ڈیسک November 23, 2019
اکرم درانی پر بطور وفاقی وزیر کرپشن کا الزام ہے فوٹو: فائل

نیب نے جے یو آئی (ف) کے رہنما اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، خدشہ ہے کہ وہ چھوڑ جائیں گے، اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ وہ ممکنہ طور پر بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔

اکرم خان درانی پر بطور وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور 2002 سے 2008 تک خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں