کرسی پر ڈٹے رہنا منزل نہیں ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں شاہ محمود قریشی
قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
ملتان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ملکی معیشت گرفت میں آچکی ہے، معاشی ترقی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنارہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر معاشی اشارے بہتری کو ظاہر کررہے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کر رہی ہیں، سرمایہ کاری کی بدولت معیشت مضبوط اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار منصوبے ہیں، ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی جیسے ثمرات حاصل ہوں گے، سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہے اس میں توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے " سی پیک اتھارٹی" قائم کردی ہے، صنعتی ترقی کے لیے حکومت بہت جلد اقتصادی زونز قائم کرنے جارہی ہے۔