باکسر عامر خان کھیلوں کا مشیر یا معاون بننے کے لیے سرگرم

عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کا مشیر یا معاون بننے کیلیے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کا مشیر یا معاون بننے کیلیے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کھیلوں سے متعلق عہدے میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی جگہ لینے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باکسر عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کا مشیر یا معاون بننے کیلیے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کردیے ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں میں اس حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کرینگے۔


باکسر عامر خان نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کوسوشل میڈیا پر کھیلوں سے متعلق امور چلانے کے لیے نامناسب شخصیت بھی قرار دیا ہے۔

 
Load Next Story