بیٹسمین کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا 12 سالہ لڑکے کی موت

حادثاتی طور پر بیٹ نوجوان لڑکے کے ہاتھ سے چھوٹ کر دوسرے لڑکے کے سرپر لگ گیا جو اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔


Sports Desk November 24, 2019
حادثاتی طور پر بیٹ نوجوان لڑکے کے ہاتھ سے چھوٹ کر دوسرے لڑکے کے سرپر لگ گیا جو اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے ماویلاکیرا میں کرکٹ بیٹ سر پر لگنے سے 12 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔

حادثاتی طور پر بیٹ نوجوان لڑکے کے ہاتھ سے چھوٹ کر دوسرے لڑکے کے سرپر لگ گیا جو اسپتال میں جاں بحق ہوگیا، بچوں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ماویلاکیرا میں واقع چانوکارا ہائی اسکول میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔

چھٹی کلاس کے طالبعلم نویتھ لنچ کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کیلیے جارہے تھے کہ بیٹنگ کرنے والے لڑکے کے ہاتھوں سے بیٹ چھوٹ کر فضا میں اچھل گیا اور نویت کے سر پر عقب سے جالگا جو ان کی موت کا سبب بن گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں