عباس کے اخراج کا ’’بلیم گیم‘‘ آرتھر وقار یونس پر برس پڑے

مصباح پرملبہ ڈال کر اپنی جان چھڑا لی، ذمہ داری سب کو اٹھانا چاہیے،سابق کوچ


Sports Reporter November 24, 2019
مصباح پرملبہ ڈال کر اپنی جان چھڑا لی، ذمہ داری سب کو اٹھانا چاہیے،سابق کوچ۔ فوٹو: فائل

محمد عباس کے اخراج کے ''بلیم گیم'' پر مکی آرتھر، وقار یونس پر برس پڑے، انھوں نے برسبین ٹیسٹ سے پیسر کوڈراپ کرنے کی ذمہ داری مصباح الحق کے سر تھوپنے پر سابق کوچ مکی آرتھر نے وقار یونس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

برسبین ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں بولنگ کوچ وقار یونس نے محمد عباس کو ڈراپ کرنے کی وجہ ردھم میں نہ ہونا بتائی، انھوں نے ساتھ ہی یہ کہہ کر اپنا دامن بھی بچالیا کہ یہ فیصلہ ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز کرتے ہیں کہ کون کھیلے گا اور کون نہیں۔

اپنے ردعمل میں سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ محمد عباس کو برسبین ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہیے تھا،وقار یونس نے ملبہ مصباح الحق پر ڈال کر اپنی جان چھڑالی، میں یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ ہیڈ کوچ نے پیسر کو ڈراپ کرنے سے قبل بولنگ کوچ سے بات نہیں کی ہوگی،میرے نزدیک یہ بڑی مضحکہ خیز بات ہے،اگر میں ہیڈ کوچ ہوتا اور میرے تحت کام کرنے والا پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات کرتا تو میں سخت ناگواری کا اظہار کرتا۔

انھوں نے کہا کہ ایک بار کسی کھلاڑی یا ٹیم کا انتخاب ہوجائے تو سپورٹ اسٹاف سمیت سب کو اس کی ذمہ داری کا بوجھ بھی اٹھانا چاہیے، ایک یونٹ کے طور پر اچھی بُری کارکردگی کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |