تھر میں گگرال کے درختوں سے گوند نکالنے کا غیرقانونی کاروبار

کلوئی پولیس نے گوند سے بھری جیپ قبضے میں لے لی،2 افراد گرفتار، مقدمہ درج

کلوئی پولیس نے گوند سے بھری جیپ قبضے میں لے لی،2 افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

تھر میں گگرال کے درختوں سے گوند نکالنے کا غیرقانونی کاروبار شروع ہوگیا ہے، کلوئی پولیس نے گگر کے گوند سے بھری جیپ تحویل میں لیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلوئی پولیس نے کلوئی نوکوٹ روڈ پر رحمان آباد اسٹاپ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گگرال کے درخت سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی گوند لے جانے والے دو افراد ہریش کولہی اور ڈیوو کولہی کو گرفتار کرلیا اور جیپ بھی تحویل میں کرلی جس میں 13 بورے گوند کے موجود تھے جس پر کلوئی پولیس نے دونوں افراد پر 379/427 پی پی سی تحت مقدمہ درج کرلیا۔


تھرپارکر میں گگرال کے نایاب درخت کو بااثر شخصیات کے ایما پر کیمیکل کے ٹیکے لگاکر غیر قانونی طور پر گوند نکالا جاتا ہے جس سے گوند زیادہ نکل آتا ہے اور ایک بار گوند نکل جانے کے بعد درخت مکمل تباہ ہو جاتا ہے۔

گگرال کا درخت مویشیوں کے لیے چارے کا کام دیتا ہے جس کا گوند کراچی کی مارکیٹ فی کلو 7 سے 8 سو روپے تک فروخت کیا جاتا ہے۔
Load Next Story