اوگرا کا 25 ہزارمیں فوری گیس کنکشن کی اجازت سے انکار

نئے کنکشن کی درخواستوں میں سے10فیصدکیلیے ارجنٹ فیس کی سمری بھیجی گئی


Numainda Express October 25, 2013
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کے لیگل ونگ کی طرف سے اس ٹیرف فیس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ یہ اقدام صارفین میں تفریق پیدا کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی طرف سے 25ہزار روپے فیس لے کر فوری گھریلو گیس میٹرز لگانے کی اجازت دینے کی سمری منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تاہم وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے اوگرا حکام پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ مذکورہ فیس ٹیرف منظور کیا جائے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گیس کمپنیوں کی طرف سے وزارت پٹرولیم کے ذریعے اوگرا کو ایک ماہ قبل سمری بھجوائی گئی تھی جس میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ گیس کمپنیوں کے پاس نئے کنکشن کے لیے التوا میں پڑی لاکھوں درخواستوں میں سے 10فیصد درخواست دہندگان کو فوری گیس کنکشن لگانے کیلیے 25 ہزار روپے فی کنکشن کے حساب سے ارجنٹ فیس وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔



ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کے لیگل ونگ کی طرف سے اس ٹیرف فیس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ یہ اقدام صارفین میں تفریق پیدا کرتا ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور قانون میں تمام صارفین کے حقوق یکساں ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں لا ڈویژن سے بھی رائے لی جائے اور اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا البتہ ابھی تک اس سمری کی منظوری نہیں دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں