بلاشاخ بینکاری کے ذریعے اپریل تاجون 173 ارب کا لین دین
ٹرانزیکشنز9فیصدبڑھ کر44.8 ملین، کھاتے10فیصداضافے سے26 لاکھ تک پہنچ گئے
رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران برانچ لیس بینکاری کے کھاتوں میں 10 فیصد نمو ہوئی اور ان کی تعداد بڑھ کر 26 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ برانچ لیس بینکاری کے نیوز لیٹرکے مطابق برانچ لیس بینکاری کے اداروں نے اس مدت میں مجموعی طور پر 44.8 ملین ٹرانزیکشنز کیں جن کی مالیت 173 ارب روپے تھی اور یہ تعداد کے لحاظ سے 9 فیصد اور قدر میں 1فیصد نمو کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایجنٹوں نے اوسطاً یومیہ 4لاکھ 97ہزار 333 ٹرانزیکشنز کیں۔
جبکہ ایک ٹرانزیکشن کا اوسط حجم 3870 روپے رہا، سہ ماہی کے آخر تک برانچ لیس بینکاری کی خدمات دینے والے ایجنٹوں کی تعداد 93ہزار800 سے تجاوز کر گئی۔ نیوز لیٹر کے مطابق مارکیٹ میں مزید توسیع کی توقع ہے چونکہ چند دیگر بینک جو ابھی پائلٹ مرحلے میں ہیں وہ بھی اپنی برانچ لیس بینکاری آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔