جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں 73 شدت کا زلزلہ

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 2 بج کر 10 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کئے گئے


ویب ڈیسک October 25, 2013
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 2 بج کر 10 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کئے گئے۔ فوٹو: فائل

جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 2 بج کر 10 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد حکام نے مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کرکے علاقے میں مقیم افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں واقع فوکوشیما جوہری پلانٹ پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی فوری پلانٹ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2011 میں جاپان میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، طاقتور زلزلے نے فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں