حسین حقانی کی دوسری درخواست بھی اعتراض لگا کرواپس

کسی حکم کے ازسرنوجائزے کی قانون میں گنجائش نہیں،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ.


Ghulam Nabi Yousufzai September 02, 2012
کسی حکم کے ازسرنوجائزے کی قانون میں گنجائش نہیں،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ. فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کے پیش ہونے کے حکم پر از سر نو جائزہ لینے کی دوسری درخواست بھی اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے ۔درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کی گئی ہے کہ کسی حکم کا از سرنو جائزہ لینے کی قانون میں گنجائش نہیں اگر درخواست گزارچاہیں تو عدالتی حکم کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکر سکتے ہیں۔

حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اس سے پہلے بھی عدالت میں ان کے پیش ہونے کے حکم کوواپس لینے کے لیے درخواست دائرکی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست اعراضات کے ساتھ واپس کردی تھی، حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے نظرثانی کی درخواست جمع کرانے کے بجائے اسی درخواست کو الگ عنوان کے ساتھ جمع کرایا تھا،رجسٹرار آفس نے وہ بھی واپس کر دی ہے۔

واضح رہے حسین حقانی کو سپریم کورٹ نے اس یقین دہانی پر بیرونی ملک جانے کی اجازت دی تھی کہ وہ عدالت کی طرف سے نوٹس ملنے کے چار روزکے اندر پیش ہوںگے۔حسین حقانی نے سپریم کورٹ میںجمع اپنے جواب میں میموکمیشن کی رپورٹ کو پہلے ہی مستردکردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |