نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہونے کا انکشاف

سابق وزیراعظم کا سوئس ڈاکٹر اسگواٹ نے طبی معائنہ کیا ، ڈاکٹرز بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہے ہیں،خاندانی ذرائع


یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈا سٹریٹ کے ہارٹ سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے بھی نوازشریف کا چیک اپ کیا،ذاتی معالج کاٹویٹ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔

گزشتہ روز سوئس ڈاکٹر اسگواٹ نے پارک لین فلیٹس میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا، فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔

دوسری طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا کہ یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ سٹریٹ کے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور نواز شریف کے عارضہ قلب کے حوالے سے علاج معالجہ تجویز کیا۔

ڈاکٹر لارنس نے مئی 2016 میں نواز شریف کا بائی پاس کیا تھا اور اس کے بعد سے ڈاکٹر لارنس ہی نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے رہے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں