پاکستان نے بھارتی معمر شہری کو واہگہ سرحد پر ویزا جاری کردیا

بٹالہ کا رہنے والا پیاراسنگھ مانو اپنا آبائی گاؤں وہاڑی کا چک 25 کو دیکھنے پاکستان آیا ہے۔


آصف محمود November 24, 2019
بٹالہ کا رہنے والا پیاراسنگھ مانو اپنا آبائی گاؤں وہاڑی کا چک 25 کو دیکھنے پاکستان آیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت معاہدے کے تحت پاکستان نے ایک 82 سالہ بھارتی معمر شہری کو واہگہ سرحد پر ویزا جاری کر دیا۔

65 سال سے زائد عمرکے شہریوں کو سرحد پر ویزا دینے کے پاک بھارت معاہدے کے تحت پاکستان نے ایک 82 سالہ بھارتی معمر شہری کو واہگہ سرحد پر ویزا جاری کر دیا۔

بٹالہ کا رہنے والا پیاراسنگھ مانو اپنا آبائی گاؤں وہاڑی کا چک 25 کو دیکھنے پاکستان آیا ہے، پیاراسنگھ مانو ادبی شخصیت ہے، جسے 44 سالہ پاکستانی نوجوان منیر ہوشیار پوری نے ویزا دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منیر ہوشیار پوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ 2013 میں بھارتی علاقے پریت نگرمیں منعقدہ پنجابی کانفرنس میں شرکت کیلیے گئے تھے جہاں ان کی ملاقات سردار پیارا سنگھ سے ہوئی، پیارا سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں