عمران خان اپوزیشن لیڈر کیلئے اکثریت ثابت کردیں تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا خورشید شاہ

اگرعمران خان نے اکثریت ثابت کر دی تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک October 25, 2013
پارلیمنٹ میں مار دھاڑ کی سیاست نہیں چاہتے, خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کردیں تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں مار دھاڑ کی سیاست نہیں چاہتے، اگرعمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے ہیں تو اکثریت ثابت کریں، عمران خان نے اکثریت ثابت کر دی تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن پر لگائے گئے مک مکا کے الزام کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں مک مکا کی سیاست کی گنجائش نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو تیاری کے سا تھ امریکا جانا چاہیئے تھا، شمالی علاقوں میں ڈرون حملے حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں