ن لیگ نئے صوبوں پر وعدے سے منحرف ہو رہی ہےگیلانی

قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں احتساب بل لانے کی پوری کوشش کرینگے، خصوصی گفتگو.


APP September 02, 2012
قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں احتساب بل لانے کی پوری کوشش کرینگے، خصوصی گفتگو. فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں احتساب بل پیش کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم کیلئے کوششیں کر رہی ہیں، ارسلان کیس کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیب کا شکار رہی ہے۔

وہ تین ماہ تک نیب کی تحویل میں رہے اور انہیں پانچ برس جیل میں رکھا گیا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل پر وعدے سے منحرف ہو رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔ دیگر صوبوں میں متعلقہ اسمبلیوں کی جانب سے قراردادوں کی منظوری کے بغیر کس طرح یہ عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا موقف گاڑی کو گھوڑے کے آگے باندھنے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |