شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے امریکی تعاون کی پیشکش قبول کرلی

کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر مشاورت کیلیے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔


INP September 02, 2012
کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر مشاورت کیلیے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملک میں آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے امریکی تعاون کی پیشکش قبول کرلی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی تھی جو الیکشن کمیشن نے قبول کرلی ہے ۔

امریکہ انتخابات کی مانیٹرنگ اور منصفانہ بنانے کیلئے بھاری امداد بھی دے گا ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانفرنس بلانے کیلئے کمیشن جلد سیاسی رہنمائوں سے رابطے کرے گا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فہرستوں میں عذرداریوں کی اصلاح سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ممکن ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں