
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا صرف ایک پلان ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی ہے، پاکستان میں کوئی اے،بی یا سی پلان نہیں چلے گا۔ اے،بی اورسی پلان والے پاکستان کی پائیدار ترقی روکنا چاہتے تھے، عوام نے ان عناصر کاہر غیرجمہوری پلان ناکام بنا دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ محب وطن عوام نے مارچ سے لاتعلق رہ کر ان عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اقتدار کاحصول ہے، مارچ کرنے والوں کو پہلے عوام نے عام انتخابات میں رد کیا اوراب پھر یکسر مسترد کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔