پاک بھارت مشترکہ فلمسازی پر گفتگو نئی بات نہیں مصطفی قریشی

بھارتی فلموں کوپاکستانی سینماگھروں میں جس طرح مقام حاصل ہے اوران کی فلموں کو پسند کیا جاتا ہے۔


Showbiz Reporter October 26, 2013
اگربھارت میں بھی ہماری فلموں کواسی طرح دیکھا جائے توکام میں ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔ فوٹو: فائل

اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ بھارتی فلموں کوپاکستانی سینماگھروں میں جس طرح مقام حاصل ہے اوران کی فلموں کو پسند کیا جاتا ہے۔

اگربھارت میں بھی ہماری فلموں کواسی طرح دیکھا جائے توکام میں ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔ ماضی میں ہمارے کئی فنکاروں نے ہندوستان جاکرکام کیاہے جولوگوں میں مقبول بھی ہواہے مگر پھربھارتی ڈائریکٹرزنے کوئی خاص رسپانس نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ پاک بھارت مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے گفتگوکوئی نئی بات نہیں یہ باتیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں مگراس پرعملدرآمدنہیں ہواکیونکہ شایدہم نے توہاتھ آگے بڑھایا وہاں سے کوئی خاص جواب نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کومضبوط سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں