باب خیبر پشاور سے ونٹیج گاڑیوں کا کارواں کراچی روانہ

وینٹیج کار ریلی 29 نومبر کو مزار قائد پہنچے گی


احتشام بشیر November 24, 2019
ونٹیج کار ریلی میں 60 سے زائد تاریخی اور قدیمی گاڑیاں شریک ہیں فوٹو: فائل

1940 سے 1970 تک کی قدیم گاڑیوں کا کارواں باب خیبر سے کراچی روانہ ہوگیا۔

ہیریٹیج موٹرنگ کلب اور خیبرپختونخوا ٹورزم کارپوریشن کے تعاون سے پشاور میں قدیمی گاڑیوں کے شو کا انعقاد کیا گیا جس میں رولس رائس، کیڈلک، مرسڈیز، فراری، پورسیچ اور ایم جی سمیت دیگر کمپنیوں کی گاڑیاں شریک ہوئیں۔ کار شو میں قدیمی گاڑیوں کا شوق رکھنے والے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے شریک ہوئے۔کار شو میں فوکسی گاڑیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔



1959 ماڈل کی شیورلیڈ امپالا گاڑی کے مالک ڈاکٹر شہزاد کا کہنا ہے یہ گاڑی 20 سالوں سے ان کے پاس ہے اور جب یہ گاڑی انہوں نے خریدی تھی تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی اور اس گاڑی کو انہوں نے محنت کرکے خوبصورت بنایا ہے۔



ونٹیج کار ریلی میں 60 سے زائد تاریخی اور قدیمی گاڑیاں شریک ہیں۔ باب خیبر سے شروع ہونے والی ریلی 29 نومبر کو مزار قائد پہنچے گی۔ ریلی پشاور سے اسلام آباد، لاہور، بہاولپور اور گمبٹ سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔