عبداللہ شاہ غازی ؒ کا تین روزہ عرس آج سے شروع ہوگا ملک بھر سے زائرین کی آمد

مزار کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہوگی، عرس کا افتتاح قائم مقائم گورنر آغا سراج درانی کریں گے


Nasiruddin October 26, 2013
حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒکے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں مزار شریف کو قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے(فوٹو ایکسپریس)

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1283ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہفتہ کو ہوگا۔

مزار کے اطراف پولیس و رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائے گا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عرس کا افتتاح قائم مقائم گورنر سندھ آغا سراج درانی کریں گے، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، اس موقع پر مشیر اوقاف ضیا الحسن، سیکریٹری رمضان اعوان، چیف ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن چنہ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی نصرت خان، منیجر عبداللہ شاہ غازی، خطیب مفتی منیراحمد طارق بھی موجود ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔



عرس کے سلسلے میں تحفظ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، مزار پر زائرین کی جامہ تلاشی لی جائے گی اس کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزار کر مزار پر جانے کی اجازت ہوگی، مزار کے احاطے میں محکمہ اوقاف کی جانب سے مفت طبی کیمپ، کنٹرول روم اور معلومات کیلیے انفارمیشن سینٹر قائم کیا جائے گا، محکمہ اوقاف سندھ نے عرس کے انتظامات کے سلسلے میں 20 لاکھ روپے فنڈز جاری کردیے۔

جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ثاقب سومرو نے عرس کے آخری روزپیر 28 اکتوبرکو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے، عرس کے سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اوقاف محمد رمضان اعوان اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ عبدالرحمن چنہ نے کہاہے کہ اس سال عرس کے سلسلے میں تحفظ کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، انھوں نے کہاکہ عرس کے موقع پر زائرین میں جو لنگر تقسیم کیاجائے گا وہی لنگر وی آئی پیز کو بھی پیش کیا جائے گا، انھوں نے کہا ہماری نظر میں درگاہ پر آنے والا ہر شخص وی آئی پی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |