گیند سے چھیڑخانی جنوبی افریقہ نے گیم اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں
ڈوپلیسس ٹراؤزر کی زپ سے ٹیمپرنگ کرتے نظرآئے،فلینڈر نے ناخن سے عمل دہرایا، امپائر نے گیند تبدیل اور5 رنزکی پنالٹی کردی
جنوبی افریقی کرکٹرز نے دبئی ٹیسٹ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑخانی کر کے گیم اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔
جمعے کو تیسرے روز واضح طور پر ٹی وی کیمروں نے فاف ڈوپلیسس کو ٹرائوزر کی زپ سے بال ٹیمپرنگ کرتے دکھایا، یہی حرکت پیسر ورنون فلینڈر نے ناخن سے کی،کرکٹ قانون 42.3 کے مطابق گیند کو گراؤنڈ پر رگڑنا، سلائی یا سطح کو تبدیل کرنا یا پھر ناجائز فائدہ اٹھانے کیلیے کسی بھی چیز کے استعمال سے اس کی حالت تبدیل کرنا ممنوع ہے۔امپائرز ای ین گولڈ اور روڈ ٹکر نے جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ کو بلا کر بات چیت کی، چوتھے امپائر شوزیب رضا نئی گیندیں لے کر میدان میں آئے اور گیند کو تبدیل کردیا گیا، توقع کی جا رہی ہے کہ امپائرز میچ ریفری ڈیوڈ بون سے شکایت کریں گے، وہ سماعت کے بعد پابندی یا جرمانے کا فیصلہ کریں گے۔
آئی سی سی نے حال ہی میں بال ٹیمپرنگ کے قوانین میں تبدیلی کی ہے، اب گیند کو تبدیل کرتے ہوئے دوسری ٹیم کو پانچ رنز دے دیے جاتے جبکہ ملوث کھلاڑی کی رپورٹ کی جائے گی۔ دریں اثنا ابراہم ڈی ویلیئرز نے حالیہ الزامات پر اپنی ٹیم کا دفاع کیا ہے، انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم بے ایمان نہیں ہے، ہم بال ٹیمپرنگ جیسی کسی حرکت پر یقین نہیں رکھتے، انھوں نے کہا کہ میں ڈو پلیسس کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں،وہ ایسی حرکت کرنے والا آخری کھلاڑی ہو گا،گیند کی چمک برقرار رکھنا اس کے ذمہ تھا،یہ اتنا آسان کام نہیں ہوتا اور اس نے اپنی ذمے داری بخوبی نبھائی۔ ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ امپائرز کو کب ایسا لگا کہ بال ٹیمپرنگ کی جا رہی ہے،اس بارے میں کوئی بات ہوئی نہ وارننگ جاری کی گئی، سب کچھ اچانک ہی ہوا۔