ٹماٹر مہنگے ہیں تو دہی استعمال کریں شوکت یوسفزئی کا عوام کو مشورہ

عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں قیمتیں خود ہی معمول پر آجائیں گی، شوکت یوسف زئی


ویب ڈیسک November 24, 2019
ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں، شوکت یوسف زئی فوٹو: فائل

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہیں تو نہ کھائیں اس کی جگہ دہی استعمال کریں۔

سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ جب مارکیٹ میں کسی چیز کی طلب اس کی رسد سے بڑھ جائے تو اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم گوشت اور مرغی مہنگے ہونے کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں، عرصہ ہوا دہی استعمال کرتا ہوں۔ عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں اور دہی استعمال کریں ۔ قیمتیں خود ہی معمول پر آجائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹماٹر سمیت کئی اقسام کی سبزیاں اور عام استعمال کی اشیا انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں۔ کئی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے تک جاپہنچی ہے، بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی طور پر ایران سے کئی ہزار ٹماٹر درآمد بھی کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |