فلپائن میں داعش کمانڈر سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں ہلاک

فلپائن حکومت ابو طلحہ کو رواں برس ہونے والے تین خود کش حملوں کا مرکزی کردار سمجھتی ہے


ویب ڈیسک November 24, 2019
فلپائن حکومت ابو طلحہ کو رواں برس ہونے والے تین خود کش حملوں کا مرکزی کردار سمجھتی ہے۔ فوٹو:ای ایف پی

ISLAMABAD: فلپائن کے جنگلات میں داعش کمانڈر طلحہ جمساہ المعروف ابو طلحہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے قریبی ساتھی کے ہمراہ مارا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں عسکریت پسندی کی داغ بیل ڈالنے اور داعش کی سربراہی کرنے والا ابو طلحہ سولو صوبے کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔

فلپائنی فوج نے ابو طلحہ کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ابوطلحہ کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کی تھی۔

فلپائنی حکومت رواں برس ہونے والے تین خود کش حملوں کا مرکزی کردار ابوطلحہ کو سمجھتی ہے، ان حملوں میں سے ایک حملہ فلپانئی فوج پر بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ابو طلحہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کی کوششوں کو تیز کردیا گیا تھا۔

ابو طلحہ نے عربی زبان سے واقفیت کے باعث عسکری پسند جنگجوؤں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور داعش نے بھی عربی سے واقفیت کی اضافی خاصیت کی وجہ سے ہی ابو طلحہ کو فلپائن میں امیر مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں