نازیبا ویڈیو کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزم اسامہ نے خاتون سے دوستی کی اور ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر فحش ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈز کیں، ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک November 24, 2019
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 24/2019 درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عبدالرافع ، اسامہ ذوالفقار اور احتشام جیلانی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اسامہ ذوالفقار نے خاتون سے دوستی کی اور ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کرفحش ویڈیو اور تصاویر ریکارڈز کیں جب کہ ملزمان نے خاتون سے متعلق غیراخلاقی مواد ڈیوائس میں محفوظ کر رکھا تھا۔

ملزم رافع نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا اور دوستی کے بعد غیراخلاقی مواد کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کردیا، خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 24/2019 درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں