پاکستان ایران سفری واقتصادی معاملات جلدحل کرلینگےحناکھر

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلیے نام کانفرنس نے اچھا موقع فراہم کیا.


INP September 02, 2012
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلیے نام کانفرنس نے اچھا موقع فراہم کیا .فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ پاکستان اورایران کے مابین موجودسفری اور اقتصادی مشکلات عنقریب حل ہوںگی،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزیدمستحکم بنانے میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک نے اچھاموقع فراہم کیا،غیروابستہ ممالک کی تحریک کااجلاس رکن ممالک کے سیاسی اوراقتصادی ماحول پرمثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پاکستان واپسی کے موقع پرتہران میں ایرانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایران اورپاکستان کے مابین تعلقات دوستانہ اورتاریخی رہے ہیں اورتعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہی اجلاس نے اچھاموقع فراہم کیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے حکام تعلقات کی مزید توسیع چاہتے ہیں اور ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے مابین موجود سفری اور اقتصادی مشکلات کاعنقریب خاتمہ ہوگا۔حنا ربانی کھرنے تہران میں منعقدہ سولہویں سربراہی اجلاس کے بارے میں کہاکہ تہران اجلاس کارکن ممالک کے سیاسی اوراقتصادی ماحول پرمثبت اثرہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |