قادر پٹیل کی وزیراعلیٰ ہاؤس طلبی متنازع بیانات سے رو ک دیا

اتحادیوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، قائم علی شاہ کی ہدایت، پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں.


Staff Reporter September 02, 2012
اتحادیوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، قائم علی شاہ کی ہدایت، پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل سے وضاحت طلب کرلی ہے اور انھیں وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرکے متنازع بیانات دینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے گذشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں تقریر کے دوران واضح کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قتل عام میں اتحادی جماعت ملوث ہے جس پر اتحادی جماعت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں قادر پٹیل سے نہ صرف وضاحت طلب کریں گے بلکہ آئندہ اس طرح کے بیان دینے پر پابندی عائد کردیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعے کی شام قادر پٹیل کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرکے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے سے گریز کریں اور آئندہ اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ قادر پٹیل اس سے قبل بھی اسی طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں۔

ان کے پولیٹکل سیکریٹری کے قتل کے وقت بھی قادر پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست سے لاتعلقی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے کندھے جنازے اٹھا کر تھک گئے ہیں تاہم چند روز بعد ہی انھوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔ بعدازاں کراچی ڈویژن کے صدر کا عہدہ اور کراچی کے ترقیاتی امور کی نگرانی کے عہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ متعدد افسران کی کراچی کی اہم اسامیوں پر تعیناتی بھی قادر پٹیل کا اہم کارنامہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |