نواز شریف چلے گئے دوسرا بھی چاہے تو جانے دیا جائے شیخ رشید

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک November 25, 2019
نواز شریف کھائیں پئیں اور موج کریں، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نواز شریف چلے گئے اور دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نیب جلد شہزادہ بننے جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے، ان کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اس معاملے میں سرخرو ہوگی اور باقی دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جارہے ہیں، وہ کھائیں پئیں اور موج کریں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے، چین ہمارا بھروسے مند دوست ہے، ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے، وزیراعظم نے ہر فورم پر ایم ایل ون کی بات کی، وزیراعظم نے ریلوے میں 2 ٹیکنیکل مشیر بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں