بلدیاتی قانون پرمذاکرت جلد مکمل ہوجائینگے سراج درانی

پی پی متحدہ میں میونسپل سروسزسے متعلق 100فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں،وزیربلدیات۔

پی پی متحدہ میں میونسپل سروسزسے متعلق 100فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں،وزیربلدیات۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات آغاسراج درانی کاکہناہے کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان بلدیاتی قانون کے حوالے سے مذاکرات جلدہی مکمل ہو جائیںگے۔


میرپورخاص میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سراج درانی نے کہاکہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان میونسپل سروسزکے حوالے سے 100 فیصد معاملات طے پاچکے ہیں، دوسرے قانون پر80فیصدبات چیت ہوچکی جبکہ باقی20 فیصدوہ معاملات ہیں جن کاتعلق صوبائی محکموں سے ہے جس پروزیراعلیٰ اورگورنر بیٹھ کربات چیت کریںکہ آیاانہیں شامل کیاجائے یانہیں اورایک ہفتے میں اس کاکوئی فیصلہ کرلیاجائیگا۔
Load Next Story