چیئرمین ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان ہاشم سندھیان کے نام ہیومنیٹیرین ایوارڈ

ڈاکٹر ہاشم سندھیان کو انسانی حقوق اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا


Numainda Express November 24, 2019
آل این جی اوز ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان کے چیٸرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان کو انسانی حقوق اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کراچی میں سماجی کاموں کے حوالے سے معتبر ادارے ایلاٸیٹ پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سندھ بواٸز اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان کے چیٸرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان، مرکزی جواٸنٹ سیکریٹری سہیل عارف، مرکزی ایگزیکٹو ممبران صوفی محمد امین اوٹھو، ریٹاٸرڈ کرنل کریم بخش اور صورت عالم نے شرکت کی۔

اس موقع پر آل این جی اوز ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ جس کا افتتاح الصمد ویلفیٸر کے بانی حضرت شیخ وقار احمد رحمانی، چیٸرمین ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان ڈاکٹر ہاشم سندھیان، ایلاٸیٹ پاکستان کے چیٸرمین زین حیدر اور رکن قومی اسمبلی صاٸمہ ندیم نے کیا۔ تقریب کے دوران تمام انسان دوست این جی اوز اور سوشل ایکٹوٹس کو ایوارڈ دیٸے گٸے۔ چیٸرمین ہیومن راٸٹس آٸی ایف پاکستان نے ایلاٸٹس فاؤنڈیشن کے چیٸرمین زین حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔