حکومتی نالائقی سے آج دفاعی بجٹ کے لئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا خطرہ ہے احسن اقبال
پہلی بار ہے کہ اسٹیٹ بینک دیوالیہ ہورہا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی نالائقی کا ثبوت یہ ہے کہ آج دفاعی بجٹ کے لئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کے خطرات ہیں۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ اقتدار ملنے پر معیشت کی حالت خراب تھی، انہیں جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے، اتنے ہی ان کے اعداد و شمار معتبر ہیں،بیڑہ غرق اور ستیاناس کا بیانیہ بول بول کر معیشت کا بیڑہ غرق اور ستیاناس کردیا گیا ہے، الزام تراشیوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوا کرتی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پوری دنیا، ورلڈ بینک اور عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان 6 فیصد ترقی کی شرح حاصل کرلے گا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے 5.8 فیصد شرح سے ترقی کرتا پاکستان نالائقوں کے حوالے کیا تھا لیکن ایک سال میں آپ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا اور ترقی کی شرح آج ڈھائی فیصد پر ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم نے 47 سال میں کم ترین 3 فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا لیکن نالائق ٹولے نے اپنی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کی اس شرح کو 14 فیصد پر پہنچادیا۔ ایشیا کی تیز ترین ابھرتی معیشت کو 15 ماہ میں جنوبی ایشیا کی سست ترین معیشت میں ڈھالنا پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے، مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں لیکن پی ٹی آئی کو 162 ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ حکومت کی نالائقی کی ایک اور کہانی ہے، کاروبار اور معیشت ٹھپ کر کے تو یہ سرپلس ہی ہوگا، آپ کی معاشی کارکردگی روزگار، کاروبار، دکان، فیکٹری، زراعت اور صنعت کا بند ہونا ہے، پہلی بار ہے کہ اسٹیٹ بینک دیوالیہ ہورہا ہے، آپ کی نالائقی کا ثبوت یہ ہے کہ آج دفاعی بجٹ کے لئے مطلوبہ پیسہ نہ ہونے کے خطرات ہیں، کیا 1,000 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو گھٹا کر 450ارب روپے کر دینا ترقی ہے۔