وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی 2 دن میں دوسری ملاقات انتظامی تبدیلیوں پر غور

وزیراعظم کے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا کی کارکردگی پر سوالات


ویب ڈیسک November 25, 2019
ملاقات میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال،ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 2 دن میں دوسری ملاقات کی ہے جس میں صوبے کے انتظامی امور پر تفصیلی بات کی گئی ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلسل دوسرے روز بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراکی کارکردگی پر سوال کیے اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت

واضح رہے گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں لیکن افسران کی تبدیلی سیاسی نہیں بلکہ انتظامی بہتری کے لئے ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں