مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکا 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زائرین کی بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر مشکوک گاڑی کھڑی دیکھ کر بس میں سوار ایف سی اہلکار چیک کرنے کے لئے گاڑی کے قریب پہنچے تو دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تاہم بس اور مسافر محفوظ رہے، پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی، مشکوک گاڑی میں کوئی شخص سوار نہ تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story