بال ٹیمپرنگ معاملہ میچ ریفری جنوبی افریقا پر مہربان ڈوپلیسی پر میچ فیس کا صرف 50 فیصد جرمانہ

بال ٹیمپرنگ تنازعے پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ڈوپلیسی کو طلب کیا جہاں وہ اس حوالے سے وضاحت نہ کرسکے


ویب ڈیسک October 26, 2013
فاف ڈوپلیسی پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن واضح طور پر بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ فوٹو: فائل

بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے جنوبی افریقا پر اپنی مہربانی کے دروازے کھول دیئے اور فاف ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر میچ فیس کا صرف 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بال ٹیمپرنگ تنازعے پر میچ کے ریفری ڈیوڈ بون نے ڈوپلیسی کو طلب کیا جہاں ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تاہم وہ کوئی وضاحت پیش نہ کرسکے جس پر ڈیوڈ بون نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا جس کا باقاعدہ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ سماعت کے بعد میچ ریفری کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر گیند کی کنڈیشن تبدیل نہیں کی گئی اور تمام صورتحال میں ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ مناسب سزا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے آخری سیشن میں ایک موقع پر فاف ڈوپلیسی واضح طور پر بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے جس پر آئی سی سی کے قوانین کے تحت پاکستانی ٹیم کو 5 پینلٹی رنز دیئے گئے اور امپائرز نے میچ ریفری سے اس کی شکایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |