قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر ن لیگ صبر سے کام لے اسپیکر پنجاب اسمبلی
حکومت اور اپوزیشن کا باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبائی قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پرمسلم لیگ (ن) کو صبر اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے معاملے پر غور کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کا باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) استعفوں کے معاملے پر صبر اور تحمل سے کام لے۔
اجلاس کے بعد لیگی رہنما ملک ندیم کامران اور سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات بہتر ماحول میں ہوئی، اسپیکر کی مداخلت سے معاملہ حل کی طرف جاسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اجلاس میں تحفظات دور کرنے پر بات ہوئی، اپوزیشن کو کہا ہے کہ استعفوں جیسی سوچ سے باہر آئیں اور بات کریں ۔ اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی کا دوسرا اجلاس بھی چند روز میں ہوگا۔