پاک فوج میں تقرریاں وتبادلے 2 میجرجنرل کی لیفٹیننٹ جنرل پر ترقی
سابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، آئی ایس پی آر
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں، ترقیاں وتبادلے کیے گئے ہیں اور دو میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرروتبادلے کیے گئے ہیں اور دو میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور میجر جنرل علی عامر اعوان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقررکردیا گیا۔