نیب کا شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز منجمد کرنے کا حکم

منمجد ہونے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی، شریف ڈیری، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں

احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے، جن پر فوری عمل درآمد کیے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھی جاری کردیئے گئے ہیں، مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے کاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے۔

نیب کی جانب سے منجمد ہونے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک شامل ہیں اور دیگر ملز میں العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔
Load Next Story