لائن آف کنٹرول سے شروع ہونے والی بھارتی جارحیت واہگہ بارڈر تک پہنچ گئی پاکستان کا بھرپور جواب

بی ایس ایف نے ٹھٹھی کوڈی کے علاقے میں علی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک October 26, 2013
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سیز فائر معاہدے کے بعد بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے گزشتہ رات 2 بجے واہگہ بارڈر پر ٹھٹھی کوڈی کے علاقے میں رینجرز کی علی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔


واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی سیالکوٹ کے مختلف سیکٹروں میں بلااشتعال اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بھارت رواں سال اب تک 350 سے زائد بار کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرچکا ہے جو اس کے جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں