حکومت کو جو کرنا ہے کرے نہ بھاگیں گے اور نہ جھکیں گے بلاول بھٹو زرداری

جب سے عمران خان حکومت میں آیا ہے ’’پیسا دو اور چلے جاؤ ‘‘ کی بات کرتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 25, 2019
جب سے عمران خان حکومت میں آیا ہے ’’پیسا دو اور چلے جاؤ ‘‘ کی بات کرتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جو کرنا ہے کریں نہ بھاگیں گے اور نہ جھکیں گے، اصولوں پر قائم رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سےعمران خان حکومت میں آیا ہے اور''پیسا دو چلے جاؤ ''کی بات کرتا ہے، یہ سارے کیسز جھوٹے ہیں، سابق صدر زرداری کی پٹیشن التوا میں ہے ، امید ہے انصاف ملے گا اور جن پر الزام ثابت نہیں ہے ان کو ضمانت ملنی چاہیے، زرداری صاحب درخواست ضمانت دائر نہیں کررہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر سے ملاقات ہوئی ، ان سے خیریت معلوم کرنے کا موقع ملا، ان کی طبیعت ناساز ہے اور ان کی صحت حکومت وسرکاری ڈاکٹرزکے ہاتھوں میں ہے مگر تمام تر سازشوں کے باوجود آصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو کرنا ہے کرلو اپنے نظریے سے نہیں ہٹیں گے، نہ بھاگیں گے نہ جھکیں گے، اصولوں پر قائم رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل سست روی کا شکار نہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے جو نقصان ہوا ہے اس بار انصاف ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان صرف ارب پتیوں کے لیے کرتی ہے، کسانوں ، طلبا کے لئے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہے جب کہ کل اے پی سی ہو گی جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں جمع ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں